مصر میں 15ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر لویف میں حالات سے تنگ شخص نے 15ویں منزل سے چھلانگ لگادی لیکن معجزانہ طور پر وہ مرنے سے بچ گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے جیسے ہی 15ویں منزل سے چھلانگ لگائی تو وہ گاڑی کے اوپر آگرا اور گاڑی کے شیشے کی مضبوطی اس شخص کی جان بچانے کا سبب بن گئی۔
شاهد – يستحق لقب "المنتحر المحظوظ".. قفز من الطابق الـ15 ونجا من الموت بأعجوبةhttps://t.co/uIP7FAcBWX pic.twitter.com/8GZIeVWIkB
— Al Jadeed News (@ALJADEEDNEWS) February 4, 2024
خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص اسی گاڑی میں سوار ہوگیا اور لوگوں سے گفتگو بھی کرتا رہا، بعدازاں اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نوجوان کی خودکشی کی کوشش کی ویڈیو سامنے والی عمارت میں لگے کیمروں میں محفوظ ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین اسے نئی زندگی ملنے پر خوش قسمت قرار دے رہے ہیں۔