بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نجکاری ڈویژن کی سفارش پر پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید کی پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے رکن، بطور چیئرمین تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

میجر عابد منصور خان کے لیے سعودی وزارت دفاع کی جانب سے ایوارڈز وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ محمد اشرف خان، پروٹوکول افسر کے لیے حکومت آسٹریا کی طرف سے گولڈ میڈل وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کابینہ اجلاس میں ایئرکموڈور سید عمران علی کے لیے پاکستانی سفارتخانہ ٹوکیو میں بطور دفاعی اتاشی ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے 4 احتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں بدلنے کی منظوری بھی دی ہے جبکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تجویز پر 8 میں سے 4 عدالتوں کے لیے منظوری دی گئی ہے۔

وزارت نجکاری کی سفارش پر فرسٹ وویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ وزارت صحت کی سفارش پر دواؤں کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے لیے تجاویز کی منظوری دی گئی ہے، یہ دوائیں انتہائی ضروری دواؤں کی نیشنل لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

نیشنل لسٹ میں ضروری دواؤں کے علاوہ دیگر کی قیمتیں ڈرگ ایکٹ 1976 سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈرگ پرائئیسنگ پالیسی 2018 میں ضروری ترامیم کی جائیں گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یکم فروری کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں