لندن: سینٹرل کرمنل کورٹ کا علاقہ متعدد دھماکوں سے گونج اٹھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بلڈنگ میں بجلی کےنظام میں خرابی کےباعث دھماکے ہوئے جس کی اطلاع ملنے پر درجنوں فائرفائٹرز جائےوقوعہ پر پہنچ گئے۔
دھماکوں کے بعد اولڈبیلی کراؤن کورٹ کو خالی کرا لیا گیا۔
Old Bailey – More footage from the central court following an explosion pic.twitter.com/jlh5dHRYoT
— RonEnglish (@RonEng1ish) February 7, 2024
بی بی سی کے مطابق وسطی لندن کے اولڈ بیلی میں آگ لگنے کے بعد لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔ عمارت کے ایک ونگ میں آگ لگنے کے بعد سنٹرل کریمنل کورٹ کے عقب سے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی اور سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔
لندن فائر بریگیڈ (LFB) نے کہا کہ قریبی وارک لین پر ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن زد میں آیا۔
سیاہ گاؤن اور وِگ میں ججز اور بیرسٹرز کے ساتھ ساتھ ججز اور عدالتی عملہ عمارت کے باہر اپ ڈیٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔