جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آتے ہی جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کردیا!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین پی اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عہدہ سنبھالتے ہی جارحانہ انداز میں اپنی نئی اننگز کا آغاز کیا ہے۔

محسن نقوی نے بورڈ کے اخراجات کی تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ وہ بورڈ کے اخراجات اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں۔ سی او او اور سی ایف او کو تفصیلی رپورٹ بنا کر بریفنگ دینے کا کہا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے نئے سربراہ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں سے جلد ہی بریفنگ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے بعد وہ مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

- Advertisement -

پی سی بھی کے اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم، سپورٹ اسٹاف اور میچز کے انعقاد پر ہونے والے اخراجات بھی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے معاوضوں اور پی سی بی کے سالانہ بجٹ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین سید محسن رضا نقوی نے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔ انھوں نے اسٹیڈیم اور اکیڈمی میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی رہائش اور اپ گریڈیشن سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم میں سہولیات اور ڈریسنگ رومز کا جائزہ لیا، انھیں پی ایس ایل 9 کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس دوران چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی چیرمین کے ہمراہ موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں