اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان: قومی اسمبلی کا مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ

اشتہار

حیرت انگیز

 الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی265 میں سے  253 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق انڈیپنڈنٹ 100، ن لیگ 71، پی پی 54 نشستوں پر، ایم کیوایم 17، آئی پی پی 2 اور جے یو آئی 3 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ ق لیگ نے 3، پی کے میپ 1، ایم ڈبلیو ایم نے 1نشست جیتی۔

اے آر وائی نیوز نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے مستند نتائج ناظرین تک پہنچانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ ملک بھر سے اے آر وائی نیوز کو غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج بھی موصول ہو رہے ہیں۔

این اے  246 کراچی

- Advertisement -

این اے 246کراچی سے ایم کیو ایم کے سیدامین الحق74672ووٹ لیکر کامیاب قرا پائے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم 32 ہزار 312ووٹ دوسرےنمبر پر رہے۔

این اے88 خوشاب

این اے88 خوشاب سے انڈیپینڈنٹ امیدوار محمد اکرم خان 51 ہزار 749ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ملک معظم شیر44 ہزار 198 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 53 سیالکوٹ

این اے 53 سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے رانا عبد الستار 59 ہزار 307 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوارملک جمشید غیاث 58 ہزار 351 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

این اے256 خضدار

این اے256 خضدار سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل65 ہزار 818ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور پیپلزپارٹی کے عبد الرحمان29071ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے257 حب، لسبیلہ آواران

این اے257 حب، لسبیلہ آواران سے مسلم لیگ ن کے جام کمال77 ہزار 745 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی 59 ہزار 172ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے  245 کراچی غربی

این اے245 کراچی غربی سے ایم کیوایم کے سید حفیظ الدین 57 ہزار 356ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار عطااللہ 36 ہزار 788ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 65 گجرات

این اے 65 گجرات سے مسلم لیگ ن کے چوہدری نصیر احمد90  ہزار 982ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے اور انڈیپنڈنٹ امیدوار سید وجاہت حسنین 82 ہزار 411 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 63 گجرات

این اے63 گجرات سے مسلم لیگ ق کے حسین الہٰی 88 ہزار 069ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار ساجد یوسف 81 ہزار 640 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 243 کراچی کا مکمل نتیجہ

این اے 243 کراچی سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل 120565 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شجاعت علی 97380 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

این اے 244 کراچی کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہاین اے 244 کراچی کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا، جس کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار 20048 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار آفتاب جہانگیر کو 14073 ووٹ ملے۔

این اے 248 کراچی

خالد مقبول صدیقی

این اے 248 کراچی سے ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی 71536 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، آزاد امیدوار ارسلان خالد 58246 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے241 کراچی

این اے241 کراچی ساؤتھ  سے پیپلزپارٹی کے مرزا اختیاربیگ 52456 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ انڈیپنڈنٹ امیدوار خرم شیرزمان 48610 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 241 سے ایم کیوایم کےفاروق ستار 494 ووٹ لے سکے۔

این اے 71 سیالکوٹ کا مکمل نتیجہ

این اے 71 سیالکوٹ کا مکمل غیر سرکاری نتیجہ کئی گھنٹے بعد جاری کردیا گیا، یہاں سے ن لیگ کے خواجہ آصف نے 118566 ووٹ حاصل کئے، جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار ریحانہ ڈار  نے 100272 ووٹ لئے۔

این اے 265 پشین کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پشین کا نتیجہ آگیا جہاں سے مولانا فضل الرحمان 52429 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ خوشحال خان کاکڑ  31436 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 56 راولپنڈی کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 راولپنڈی کا مکمل نتیجہ آگیا، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے سے شیخ رشید ہار گئے جبکہ محمد حنیف عباسی 96649 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے اس کے علاوہ انڈیپنڈنٹ امیدوار شہریار ریاض نے 82613 ووٹ لئے۔

این اے 128 لاہور کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور کا مکمل نتیجہ آگیا، یہاں سے آئی پی پی کے عون چوہدری 172576 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار سلمان اکرم راجہ  نے 159024 ووٹ لئے۔

این اے 76 ناروال کا مکمل نتیجہ 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 76 نارروال کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے ن لیگ کے احسن اقبال 136279 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار جاوید صفدر 109309 ووٹ لے سکے۔

این اے 127 لاہور کا مکمل نتیجہ 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور کا مکمل ضیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا یہاں مسلم لیگ(ن) کے عطاتارڑ 98210 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار ملک ظہیر عباس نے 82230 ووٹ حاصل کئے جبکہ بلاول بھٹو زرداری 15005 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

این اے 15 مانسہرہ کا مکمل خیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے نوازشریف انڈیپنڈنٹ امیدوار شہزادہ گستاسب سے ہار گئے، انڈیپنڈنٹ امیدوار شہزادہ گستاسب نے 105249ووٹ حاصل کئے، جبکہ میاں نوازشریف کو 80382 ووٹ ملے۔

این اے 44 ڈی آئی خان کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان کا مکمل نتیجہ آگیا، یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیدوار علی امین گنڈاپور 93443 ووٹ کے کر کامیاب ہیں جبکہ جے یو آئی ایف کے مولانا فضل الرحمان 59922 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 18 ہری پور کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 پری پور کا مکمل نتیجہ آگیا ہے، یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیدوار عمر ایوب 192100 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز 112020 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 207 شہید بینظیر آباد کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے این اے 207 شہید بینظیرآباد کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے آصف زرداری 146989 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار سردار شیر محمد رند 51916 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 796 کا مکمل نتیجہ آگیا، بلاول بھٹو نے این اے کی دوسری سیٹ بھی اپنئے نام کرلی، بلاول بھٹو نے یہاں سے 85370ووٹ حاصل کیے،جبکہ ناصر محمود نے 34499ووٹ حاصل کیے۔

این اے 232 کورنگی کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 232 کورنگی کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں سے ایم کیو ایم پاکستان کی آسیہ اسحاق 88260 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار عدیل 66574 ووٹ لیکر ہار گئے۔

این اے 194 لاڑکانہ کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ کا مکمل نتیجہ آگیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو 105508ووٹ لیکر آگے، جے یوآئی  کے راشد محمود سومرو 20215 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 06 لوئردیر کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئردیر کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیدوار محمد بشیر خان 81060 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے سراج الحق 56538 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 90 میانوالی کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ ین اے 90 میانوالی کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار عمیر خان نیازی 179520 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمیر حیات خان 51222 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 129 لاہور کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کا مکمل نتیجہ آگیا ہے، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حماد اظہر کے والد کامیاب ہوگئے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیدوار میاں اظہر 103718 ووٹ لیکر کامیاب قرار جبکہ مسلم لیگ (ن)کے حافظ نعمان 71540 ووٹ لے سکے۔

 این اے 130 لاہور کا مکمل نتیجہ

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی این اے 130 لاہور کا مکمل نتیجہ آگیا ہے جہاں نواز شریف 171024 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ یاسمین راشد 115043 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 23 مراد کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 23 کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیداوار علی محمد خان 102175 ووٹ کے کر آگے ہیں جبکہ اے این پی کے احمد خان 33910 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 35 کوہاٹ

این اے 35 کوہاٹ سے انڈیپنڈنٹ امیدوار شہریارآفریدی 128491 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ ن لیگ کے عباس آفریدی 57184 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 122 لاہور کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں  پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیدوار لطیف کھوسہ 117109 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ خواجہ سعد رفیق 77907 ووٹ لیکر ہار گئے۔

این اے 120 لاہور کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں سے  ن لیگ کے سردار ایاز صادق 68143 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ  انڈیپنڈنٹ امیدوار عثمان حمزہ 49222 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 201 سکھر کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 201 کا مکمل نتیجہ آگیا ہے، جہاں سے پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ 120219 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے محمد صالح 53302 ووٹ لیکر پیچھے رہے۔

این اے 111 ننکانہ کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی این اے 111 ننکانہ کا مکمل نتیجہ آگیا این اے 111 ننکانہ سے انڈیپنڈنٹ امیدوار محمد ارشد ساہی 113709 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے برجیس طاہر 93469 ووٹ حاصل کر سکے۔

این اے 64 گجرات کا مکمل نتیجہ

این اے 64 گجرات کا مکمل نتیجہ آگیا ہے جہاں ق لیگ چوہدری سالک حسین 105205 ووٹ لیکر آگے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار قیصرہ الٰہی 80946 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہر ہے۔

این اے 149 ملتان کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی این اے 149 ملتان کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں سخت مقابلے کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیدوار ملک عامرڈوگر 143613 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آئی پی پی کے جہانگیر ترین 50166 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 135 اوکاڑہ کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 135 اوکاڑہ کا مکمل آگیا ہے یہاں سے ن لیگ کے ندیم عباس 129218 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار ملک محمد اکرم بھٹی 106700 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 19 صوابی کا مکمل نتیجہ 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی کا مکمل نتیجہ آگیا، صوابی سے انڈیپنڈنٹ امیدوار اسد قیصر 115635 ووٹ لیکر کامیاب قرار جبکہ جے یو آئی کے فضل علی45567 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 138 اوکاڑہ کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 138 کا مکمل نتیجہ آگیا ہے، جہاں سے ن لیگ کے محمد معین 40688 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار ارشد علی 15506 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 10 بونیر مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 بونیر کا مکمل نیتجہ آگیا ہے، انڈیپنڈنٹ امیدوار گوہر علی خان 110023 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ اے این پی کے عبدالرؤف 30302 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرر ہے۔

این اے 123 لاہور کا مکمل نتیجہ

شہباز شریف

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 کا مکمل نیتجہ آگیا ہے، حلقہ این اے 123 لاہور سے شہباز شریف 63953 ووٹ کے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضل عظیم نے 48486 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 118 لاہور مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118کا مکمل نیتجہ آگیا ہے، حلقہ این اے 118 سے ن لیگ کے حمزہ شہباز 105960 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار عالیہ حمزہ نے 100803 ووٹ حاصل کئے۔

این اے 22 مردان مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان ٹو سے کا مکمل نتیجہ آگیا ہے، جہان انڈیپنڈنٹ امیدوار محمد عاطف 114748 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ ان کے مدمقابل اے این پی کے امیر حیدر خان ہوتی 66159 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 211 میرپور خاص مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 211 میرپورخاص کا مکمل نتیجہ آگیا۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار پیر آفتاب شاہ 36756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار علی نواز شاہ نے 18092 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 4 سوات کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے این اے 04 سوات کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں انڈیپنڈنٹ امیدوار سہیل سلطان 88009 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ اے این پی کے محمد سلیم 20890 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پی ٹی آئی پی کے محمود خان 16813 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

این اے 217 ٹنڈوالہ یار کا مکمل نتیجہ 

قومی اسمبلی کے این اے 217 ٹنڈوالہ یار کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں سے پی پی کے ذوالفقار بچانی 119530 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کی راحیلہ مگسی 73778 ووٹ حاصل کرسکیں۔

این اے 82 سرگودھا کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے این اے 82 سرگودھا کا مکمل نتیجہ سامنے آگیا یہاں سے ن لیگ کے ممتاز احمد ملک 108714 ووٹ لیکر کامیاب قرار  پائے ہیں جبکہ پی پی کے ندیم افضل گوندل 87349 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 212 میرپورخاص کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 212 میرپورخاص کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے پیپلز پارٹی کے میر منور علی 121972 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار علی نواز شاہ 45321 ووٹ لیکر ہار گئے۔

این اے 222 بدین کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 222 کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں سے پی پی کے میر غلام علی 113916 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے میر حسین بخش 67010 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 152 کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 152 ملتان کا مکمل نتیجہ آگیا، یہاں سے پی پی پی کے سید عبدالقادر گیلانی 96998 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے جاوید علی شاہ 71259 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 32 پشاور کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 پشاور 5 کا مکمل نتیجہ آگیا،  یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار آصف خان 50217 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور 28145 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 224 سجاول کا مکمل نتیجہ 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 224 سجاول کا مکمل نتیجہ آگیا ہے یہاں سے پیپلز پارٹی کے سید ایاز شاہ 133520 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے مولوی محمد صالح صرف 15031 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے 109 جھنگ کا مکمل نتیجہ 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 109 جھنگ کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار شیخ وقاص1 76586 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے یعقوب شیخ 61787 ووٹ لیکر ہار گئے۔

این اے 203 خیرپور کا مکمل نتیجہ 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 203 خیرپور کا مکمل نتیجہ آگیا، یہاں سے پیپلزپارٹی کے فضل شاہ 125530 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے پیر صدرالدین شاہ 96133 ووٹ لیکر ہار گئے۔

این اے 227 دادو کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے این اے227 دادو کا مکمل نتیجہ آگیا ہے یہاں سے پیپلز پارٹی کے عرفان لغاری 104013 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے یہاں سے جی ڈی اے کے لیاقت علی جتوئی  نے 93956 ووٹ حاصل کئے۔

این اے 210 سانگھڑ کا مکمل نتیجہ 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 210 سانگھڑ کا مکمل نیتجہ آگیا جس کے مطابق پی پی کے صلاح الدین جونیجو 150195 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کی سائرہ بانو 108194 لیکر ہار گئیں۔

این اے 143 ساہیوال کا مکمل نتیجہ 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 ساہیوال کا مکمل نتیجہ آگیا ہے، یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار راؤ حسن نواز 147147 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد طفیل 83480 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے 116 شیخوپوری کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 116 شیخوپورہ کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار خرم منور 127882 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے سردار محمد عرفان 53391 ووٹ لیکر ہار گئے۔

این اے 259 کیچ، گوادر کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے این اے حلقہ 259 کیچ، گوادر کا مکمل نتیجہ سامنے آگیا، یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار یعقوب بزنجو 15648 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک نے 10253 ووٹ حاصل کئے۔

این اے 141 ساہیوال کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 141 ساہیوال کا مکمل نتیجہ آگیا اس حلقے سے ن لیگ کے سید عمران احمد شاہ 118240 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار رانا عامر شہزاد طاہر 107056 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 28 پشاور کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 28 پشاور کا مکمل نتیجہ آگیا ہے یہاں سے  جے یو آئی کے نور عالم 138389 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار ساجد نواز 65119 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 36 ہنگو کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقےاین اے 36 ہنگو کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار یوسف خان 73076 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے عبیداللہ 34324 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 151 ملتان کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151 ملتان کا مکمک نتیجہ آگیا یہاں سے پی پی امیدوار علی موسیٰ گیلانی 79080 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی انڈیپنڈنٹ امیدوار مہربانو قریشی 71649 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔ اس کے علاوہ ن لیگ کے عبدالغفار 71463 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

این اے 229 ملیر ون کراچی کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 229 ملیر کراچی کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے پی پی کے جام عبدالکریم 55732 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے قادر بخش 21841 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 230 ملیر ٹو کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 229 ملیر ٹو کراچی سے بھی پی پی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی، پی پی کئ سید رفیع اللہ 32099 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان راح حق پارٹی کے اورنگزیب فاروقی نے 15593 ووٹ حاصل کئے۔

این اے 231 ملیر 3 کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے اس حلقہ سے بھی پی پی نے میدان مارلی، پی پی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ 43634 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار خالد محمود علی نے 43245 ووٹ حاصل کئے۔

این اے 209 سانگھڑ کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 209 سانگھڑ مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے پی پی کی شازیہ مری 148365 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں جبکہ جی ڈی اے کے محمد خان جونیجو 132325 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 64 گجرات کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 گجرات کا مکمل نتیجہ سامنے آگیا یہاں سے ق لیگ کے چوہدری سالک 105205 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار قیصرہ الہٰی 80946 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 48 اسلام آباد کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 اسلام آباد کا مکمل نتیجہ آگیا، یہاں سے آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد 69699 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار سید محمد علی بخاری نے 59851 ووٹ لئے۔

این اے 105 ٹوبہ ٹیک سنگھ کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 توبہ ٹیگ سنگھ کا نتیجہ آگیا یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار اسامہ حمزہ 138194 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری خالد جاوید 107840 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 117 لاہور کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 لاہور کا مکمل نتیجہ آگیا، یہاں سے آئی پی پی کے عبدالعلیم خان 72519 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار علی اعجاز  نے 31586 ووٹ حاصل کئے۔

این اے 148 ملتان کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ 148 کا مکمل نتیجہ بھی آگیا یہاں سے یوسف رضا گیلانی 67326 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار تیمور ملک کو 67033 ووٹ ملے۔

این اے 233 کراچی کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 233 کراچی کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں سے ایم کیو ایم پاکستان کے جاوید حنیف 103967ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار محمد حارث 58753 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این  اے 240 کراچی کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کراچی کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے ٹی ایل پی کے سید زمان علی جعفری 47980 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار رمضان گانچھی نے 15201 ووٹ لئے۔

این اے 162 بہاولنگر کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 بہاولنگر کا مکمل نتیجہ آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے احسان الحق 113800 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار چوہدری خلیل احمد 97600 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 95 فیصل آباد کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 فیصل آباد کا مکمل نتیجہ سامنے آگیا، فیصل آباد سے انڈیپنڈنٹ امیدوار علی افضل ساہی 144761 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے آزاد علی 93938 ووٹ لے سکے۔

این اے 158 وہاڑی کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 158 وہاڑی کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگیا جس کے مطابق وہاڑی سے مسلم لیگ ن کی تہمینہ دولتانہ 111196 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار طاہر اقبال چوہدری 103052 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 257 لسبیلہ کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 257 لسبیلہ سے آزاد امیدوار اسلم بھوتانی 41682 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے جام کمال 36588 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 206 نوشہرو فیروز کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 206 نوشہروفیروز کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے پیپلزپارٹی کے ذوالفقار علی 131161 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے غلام مرتضیٰ جتوئی 77117 ووٹ لے سکے۔

این اے 236 کراچی کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 236 کا بھی مکمل نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق این اے 236 کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے حسان صابر 38871 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے مزمل قریشی 32231 ووٹ کے ساتھ دوسرے جماعت اسلامی کے اسامہ رضی 21082 ووٹ لیکر تیسرے اور انڈیپنڈنٹ امیدوار عالمگیر خان 1154 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔

این اے 240 کراچی کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کراچی کا مکمل نتیجہ آگیا، یہاں سے ایم کیو ایم  کے ارشد وہرہ 30573 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار رمضان 27318 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

این اے 154 کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کا مکمل نتیجہ سامنے آگیا یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار رانا محمد فراز 134937 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے عبدالرحمان خان 128438 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے سوات 2 کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 2سوات کا مکمل نتیجہ آگیا، این اے 2 سوات سے انڈیپنڈنٹ امیدوار امجد علی 88938 ووٹ لیکر کامیاب جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام 27200 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

این اے 171 رحیم یار خان کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کےحلقے این اے227 عحیم یار خان کا مکمل نتیجہ آگیا ہے یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار ممتاز مصطفیٰ 103882 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار مخدوم ہاشم جواں بخت 54750 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 107 ٹوبہ ٹیگ سنگھ کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 107 کا مکمل نتیجہ آگیا، یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار محمد ریاض خان 128870ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری اسد الرحمان 95515 ووٹ لے سکے۔

این اے 60 جہلم کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 60 جہلم کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے مسلم لیگ ن کے بلال کیانی 99948 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار حسن عدیل 90474 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 131 قصور کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 قصور کا مکمل نتیجہ سامنے آگیا یہاں سے ن لیگ کے سعد وسیم شیخ 108715 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار مقصود صابر  نے 77966 ووٹ حاصل کئے۔

این اے 238 کراچی کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 238 کراچی کا مکمل نتیجہ آگیا، یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیدوار حلیم عادل شیخ 62876 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے صادق افتخار 29908 ووٹ لیکر پیچھے رہے۔

این اے 205 نوشہروفیرز کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 205 نوشہروفیروز کا مکمل نتیجہ سامنے آگیا یہاں سے پیپلز پارٹی کے سید ابرار علی شاہ 122675 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے اصغر شاہ 54404 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 47 اسلام آباد کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 47 اسلام آباد کا مکمل نتیجہ آگیا ہے یہاں سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار شعیب شاہین 86396 ووٹ لیکر ہار گئے۔

این اے 160 بہاولنگر کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 160 بہاولنگر کا مکمل نتیجہ آگیا ہے یہاں سے ن لیگ کے عبدالغفار 118116 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار 110294 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 39 بنوں کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 39 بنوں کا مکمل نتیجہ سامنے آگیا یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار نسیم شاہ 53157 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے زاہد اکرم درانی 41586 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

این اے 51 مری کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 51 مری کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں ن لیگ کے اسامہ سرور 132448 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار لطاسب ستی 96012 ووٹ لے سکے۔

این اے 30 پشاور کا مکمل سرکاری نتیجہ

PTI

خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کی آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 78971ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں۔

سرکاری اور حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زین عمر ارباب 11855ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے 195 لاڑکانہ کا مکمل نتیجہ

این اے 195 لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کے نظیر احمد بگھیو 133830 ووٹ لے کر جیت گئے، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے صفدر علی عباسی 48893 ووٹ لے سکے۔

این اے 145 خانیوال کا مکمل نتیجہ

این اے 145 خانیوال سے ن لیگ کے محمد خان ڈاہا 102911 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عابد محمود 56188 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 113 شیخو پورہ کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 113شیخو پورہ سے ن لیگ کے احمد عتیق 119407 ووٹ لے کر جیت گئے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار راحت امان اللہ 90872 ووٹ لیکر ہار گئے۔

این اے 17 ایبٹ آباد کا مکمل نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 17 ایبٹ آباد سے آزاد امیدوار علی خان جدون 97177 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محبت خان 44522 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 101 فیصل آباد کا مکمل نتیجہ

این اے 101 فیصل آباد سے آزاد امیدوار رانا میاں عاطف 136778 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے عرفان منان 95768 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 167 بہاولپور کا مکمل نتیجہ

pml

این اے 167 بہاولپور سے ن لیگ کے محمد عثمان اویسی 78970 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عامر یار ملک 42500 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے119 لاہور

قومی اسمبلی کےحلقہ این اے119 لاہور کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق مریم نواز 318 ووٹ لیکر آگے اور آزاد امیدوار شہزاد فاروق 256 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

این اے 55 راولپنڈی کا مکمل نتیجہ

ابرار

این اے 55 راولپنڈی سے ن لیگ کے ابرار احمد نے 78542ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار راجہ بشارت67101ووٹ لے سکے۔

این اے 100فیصل آباد

این اے 100 فیصل آبادسے انڈیپنڈنٹ امیدوار نثارجٹ 131996 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ن لیگ کے راناثنااللہ 112403 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 104 فیصل آباد

غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 104 فیصل آباد سے انڈیپنڈنٹ امیدوار حامدرضا 128687 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔ ن لیگ کے دانیال احمد 92594 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس10 لاڑکانہ

سندھ اسمبلی کےحلقہ پی ایس10 لاڑکانہ کےایک پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی نتیجہ، پیپلزپارٹی کی فریال تالپور897 ووٹ لیکر آگے اور جےیوآئی کےکفایت اللہ 230 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

این اے253 ہرنائی

این اے253 ہرنائی، سبی کے 5 پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی نتیجہ، آزاد امیدوار صدام 617 ووٹ لیکر آگے جب کہ پختونخوامیپ کےحبیب الرحمان 382 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

این اے 266 قلعہ عبداللہ

این اے 266 قلعہ عبداللہ اور چمن کے 11 پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی نتیجہ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی 6590 ووٹ لیکر آگے جب کہ جے یوآئی (ف) کے مولانا صلاح الدین ایوبی 4870 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہے۔

این اے 185ڈی جی خان

این اے 185 ڈی جی خان کے 42 پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی نتیجہ، انڈیپنڈنٹ امیدوار زرتاج گل 16418 ووٹ لیکر آگے اور جماعت اسلامی کے عثمان فاروقی 15120 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔ پیپلزپارٹی کےدوست محمدکھوسہ 231 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 77 گجرانوالہ

این اے 77 گجرانوالہ میں آزاد امیدوار راشدہ طارق 14،386 ووٹ لے کر آگے اور چوہدری محمد بشیر 14، 104 ووٹ لے کر دوسر نمبر پر ہیں۔

این اے 115 شیخوپورہ

این اے 115 شیخوپورہ کے 88 پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی نتیجہ، انڈیپنڈنٹ امیدوار خرم شہزاد 29167 ووٹ لیکر آگے اور مسلم لیگ (ن) کے جاوید لطیف 16528 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

پی کے 108 ٹانک

کےپی اسمبلی کےحلقے پی کے 108 ٹانک کے 10 پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی نتیجہ، انڈیپنڈنٹ امیدوار عثمان بیٹنی 2180 لیکر آگے جب کہ جےیوآئی(ف) کے امیدوار محمود بیٹنی 939 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

این اے33 نوشہرہ

این اے 33 نوشہرہ کے 62 پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ امیدوار شاہد احد خٹک 15425 ووٹ لیکر آگے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے خان پرویز 3940 ووٹ لیکر پیچھے جب کہ پی ٹی آئی پی کے پرویزخٹک 3669 ووٹ کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

این اے50 اٹک

این اے50 اٹک کے 13پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی نتیجہ، ٹی ایل پی کےحافظ محمد سعد 5176 ووٹ لیکر آگے اور انڈیپنڈنٹ امیدوار ایمان وسیم 2838 لیکر پیچھے ہیں۔

این اے 96 فیصل آباد

این اے 96فیصل آباد کے 24 پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی نتیجہ، انڈیپنڈنٹ امیدوار رائے حیدر 10248 ووٹ لیکر آگے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے نواب شیروسیر 5992 ووٹ لیکر پیچھے ہے۔

این اے 52 راولپنڈی

این اے 52 راولپنڈی کے 53 پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی نتیجہ، پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف 11605ووٹ لیکر آگے جب کہ انڈیپنڈنٹ امیدوار طارق عزیز بھٹی 9543 ووٹ لیکر پیچھے اور ن لیگ کےجاوید اخلاق 7837 ووٹ لیکر تیسرے نمب رپر ہیں۔

این اے 143ساہیوال

این اے 143ساہیوال کے 224 پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی نتیجہ، انڈیپنڈنٹ امیدوار حسن نواز خان 73489 ووٹ لیکر آگے جب کہ آزاد امیدوار طفیل جٹ 65438 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔ آئی پی پی کے نعمان لنگڑیال 24322 ووٹ لیکر تیسرےنمبر پر ہیں۔

این اے 40شمالی وزیرستان 

این اے 40 شمالی وزیرستان کے 21 پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی نتیجہ، انڈیپنڈنٹ امیدوار ملک اورنگزیب 3617 ووٹ لیکر آگے اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے محسن داوڑ 3104 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

این اے219حیدرآباد

غیرحتمی نتیجہ کے مطابق این اے219حیدرآباد سے ایم کیوایم پاکستان کے عبدالعلیم خان 55050 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل انڈیپنڈنٹ امیدوار مستنصربااللہ 38315 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 201 سکھر ٹو

قومی اسمبلی کے این اے 201سکھر ٹو کے 2 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ، پیپلزپارٹی کے سید خورشیدشاہ 1930ووٹ لیکر آگے جب کہ جے یو آئی کے محمد صالح 460 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 190جیکب آباد

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190جیکب آباد کے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی نتیجہ، آزاد امیدوار محمد میاں سومرو 504 ووٹ لیکر آگے جب کہ پیپلزپارٹی کے اعجاز جاکھرانی 8ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 01 جیکب آباد ون

سندھ اسمبلی کے پی ایس 01 جیکب آباد ون کےایک پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری نتیجہ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شیر محمد مغیری 518ووٹ لیکر آگے جب کہ آزاد امیدوار عبدالرزاق کھوسو 30ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 02 جیکب آباد ٹو

سندھ اسمبلی کے پی ایس 02جیکب آباد ٹو کے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری نتیجہ، جے یوآئی کے شفیق کھوسو 560 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جب کہ پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر سہراب سرکی 55ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 03 جیکب آباد تھری

سندھ اسمبلی کے پی ایس 03 جیکب آباد تھری کے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری نتیجہ، آزاد امیدوار ممتاز جاکھرانی 318ووٹ لیکر پہلے نمبر پر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اورنگزیب پنہور 17ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔


انتخابات کیلئے ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم


عام انتخابات 2024 کے لئے ملک بھر میں پولنگ عمل بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہا۔

قومی اسمبلی کی دو سو پینسٹھ اور صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سو نوے نشستوں پر مقابلہ تھا، پاکستان مسلم لیگ نواز ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنٹ- پاکستان ، جماعت اسلامی (جے آئی)، جمعیت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ف)، تحریک لبیک پاکستان اور آزاد امیدواروں کی تعداد میدان میں ہیں۔

ملک میں پہلی بار سترہ ہزار آٹھ سو سولہ امیدوار میدان میں ہیں اور رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد بارہ کروڑ پچاسی لاکھ پچاسی ہزار سات سو ساٹھ ہے۔

ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ دکھانا لازم تھا جبکہ زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ کاسٹ کیا گیا، قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر کا استعمال کیا گیا تاہم پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون،کیمرہ،ہینڈ بیگ لے جانے پرپابندی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں