بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

جاوید اختر نے صحافیوں کو جھاڑ پلا دی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلمساز اور نغمہ نگار جاوید اختر نے صحافیوں کو جھاڑ پلادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

معروف نغمہ نگار جاوید اختر کو پہلے صحافیوں سے انتہائی آرام اور اطمینان سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ تاہم بعدازاں وہ دوبارہ وہی بات دہرانے کے سوال پر غصے میں آگئے۔

جاوید اختر آنجہانی لتا منگیشکر کی یاد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں پر غصہ کرتے دکھائی دیے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں جاوید اختر نے لتا منگیشکر کی گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی فنکارائیں آنجہانی لتا کی طرح سے دل سے گلوکاری نہیں کرتیں جس وجہ سے ان کی گلوکارہ میں وہ مزہ نہیں۔

صحافی نے دوبارہ جاوید اختر سے کہا کہ لتا منگیشکر کی یاد میں دو لفظ بولیں جس پر وہ غصے میں آگئے۔

جاوید اختر نے صحافی پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنی دیر سے پھر کیا کررہا ہوں۔؟‘

ویڈیو میں جاوید اختر کہتے ہیں کہ دو منٹ سے زیادہ ہی بات کی لیکن صحافیوں کا دل ہی نہیں بھررہا ہے۔

وائرل ویڈیو پر جاوید اختر کو صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں