کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں 18 سے 19 نشستوں میں ایم کیو ایم جیت رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام نے آج مل کا فیصلہ کیا ہے، حق پرست اور مڈل کلاس لیڈر شپ پاکستان کو نئی روشنی دکھا رہی ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں کامیابی کا نیا ریکارڈ بنانے جارہی ہے۔
"کراچی میں18سے19نشستوں میں ایم کیوایم پاکستان جیت رہی ہے،" خالد مقبول#ARYNews pic.twitter.com/WMtzb4yCs0
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 8, 2024
دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا جس پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل سے کراچی اور حیدرآباد کی ذمہ داری ہمارے کاندھوں پر آئے گی، شہر کے لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان پر بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں اب کل سے سندھ کے لیے سوچنا ہوگا۔