پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور وفاق میں اگلی حکومت ہم بنائیں گے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بیرسٹرگوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوقومی اسمبلی کی 150نشستوں سے زائد پر برتری حاصل ہے۔
الیکشن کمیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معمول کےمطابق12بجے تک انتخابی نتائج آجاتے ہیں۔
فارم 45 کے مطابق تحریک انصاف کی 150 سے زائد قومی اسمبلی کی نشستوں پر فیصلہ کن برتری اور نتائج میں بے جا تاخیر پر چئیرمین تحریک انصاف گوہر خان کا ویڈیو پیغام: pic.twitter.com/QaiIelZKOl
— PTI (@PTIofficial) February 8, 2024
الیکشن ایکٹ کے مطابق2بجے تک الیکشن نتائج کا اعلان کرتا ہوتا ہے، ہمیں نتائج نہیں دیئے جارہے، کارکنان پرامن رہیں اور قانون ہاتھ میں نہ لیں۔