ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 پر استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سے بڑی شکست ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کو ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے بھاری مارجن سے ہرا دیا ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مذکورہ حلقے سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار نے ایک لاکھ 43 ہزار 613 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ جہانگیر ترین ان کے مدمقابل صرف 50 ہزار 166 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔
یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج