صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئر دیر سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئر دیر سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دے دی ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 6 لوئر دیر سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار محمد بشیر خان 81 ہزار 60 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج
اس حلقے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق 56 ہزار 538 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔