پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان : این اے 47 اور 48 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی نشست این اے 47 اور اڑتالیس کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 47 اور 48 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

شعیب شاہین اور علی بخاری نے عدالت میں آراو کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی ، جس میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی۔

- Advertisement -

وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ فارم45 موجود ہیں، آر او نے طارق فضل چوہدری کو جتوانے کا فارم 47جاری کیا۔

این اے سینتالیس اسلام آباد ٹو سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری اور این اے اڑتالیس اسلام آباد تھری سے آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

شعیب شاہین این اے47 سے اور علی بخاری این اے 48 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزادامیدوار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں