بھارت کی سابق ویمن ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مینز ٹینس اسٹارز روہن بوپنا کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ شام بھارتی ٹینس اسٹار روہن بوپنا کی پارٹی میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ جہاں بھارت کی سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے بھی اسٹائلش انداز میں پارٹی میں شرکت کی۔
شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا پہلی بار کسی پارٹی تقریب میں نظر آئیں، تصاویر میں ٹینس کھلاڑی سرخ لباس میں ناقابل یقین حد تک خوبصورت لگ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اس پارٹی کی تصاویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں بھارتی ٹینس اسٹار روہن بوپنا کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
تصاویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کیپشن میں لکھا کہ’ اگر 25 سال پہلے کوئی دو بچوں کو یہ کہتا کہ وہ دونوں نیشنلز میں نمبر 1 مکسڈ ڈبلز کھیلنے والے ہیں تو ہم اسے مذاق سمجھتے اور ایسے ہنستے جیسے اگلی تصویر میں ہنس رہے ہیں‘۔
ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں جس میں پاکستان کی اداکارہ بھی شامل ہیں۔
在 Instagram 查看这篇帖子
سابق ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا کے ذریعے تصدیق کی کہ بیٹی نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔
بعدازاں مرزا خاندان نے اس معاملے پر ایک باضابطہ بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ ثانیہ اور شعیب کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔