پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

الیکشن جعلی ہیں جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے عام انتخابات کو جعلی قرار دے دیا۔

سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ انجینئرڈ الیکشن ہوئے جبکہ ماضی سے نہیں سیکھا گیا، الیکشن جعلی ہیں جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا چاہیے، الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا، ان پارٹیوں کے علاوہ کوئی جماعت نتائج سے مطمئن نہیں۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے آزاد ارکان اور جماعت اسلامی میں مقابلہ تھا، الیکشن کمیشن کراچی میں ایم کیو ایم کو چوتھے نمبر سے اٹھا کر پہلے نمبر پر لایا، قوم کو پیغام دیا گیا کراچی پھر قاتلوں کے حوالے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تاریخ سب کو معلوم ہے، کیسے اس کے کارکنان کو بیلٹ پیپرز ملے، کراچی کے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، شہر کے عوام اپنے مینڈیٹ کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، عوام کو حقیقی مینڈیٹ نہیں دیا تو مرکزی الیکشن کمیشن جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں کے نتائج آ سکتے ہیں تو کراچی کے وقت پر کیوں نہ آئے؟ الیکشن پرامن ضرور ہوا ہے لیکن شفاف نہیں ہوا بلکہ غیر شفاف تھے، کارکنوں کو بھرپور انتخابی مہم چلانے پر شاباش دیتا ہوں، 8 فروری کے الیکشن کے نتائج ابھی تک مکمل نہیں ہوئے۔

سراج الحق نے کہا کہ یورپی یونین نے اس الیکشن کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، آزاد اور غیر جانبدار کمیشن بنایا جائے جو الیکشن کی تحقیقات کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں