امریکا کی ریاست الاباما میں چوری کی انوکھی واردات میں ملزمان دن دہاڑے 200 فٹ لمبا ریڈیو ٹاور اور ٹرانسمیٹر چرا کر بآسانی فرار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الاباما میں جسپر کمیونٹی کیلیے خبروں اور دیگر معلومات کا اہم ذریعہ ریڈیو اسٹیشن ہے۔ چوری کی واردات 2 فروری کو پیش آئی جس کے بعد اسٹیشن آف ایئر ہوگئے۔
جنرل مینجر ریڈیو اسٹیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹاور اور ٹرانسمیٹر چوری ہونے کی وجہ سے جسپر کمیونٹی کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، دراصل ان کی آواز چھین لی گئی۔
چوری کی واردات کا انکشاف اُس وقت ہوا جب عملہ مینٹینس کیلیے اسٹیشن پہنچا۔ انہوں نے دیکھا کہ ٹاور ہے اور نہ ہی ٹرانسمیٹر اپنی جگہ پر موجود ہے۔
ریڈیو اسٹیشن 1950 سے قائم ہے۔
اسٹیشن کے حکام کو شبہ ہے کہ چور ٹاور کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کر لے گئے۔ واقعے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔