ہندی فلم انڈسٹری کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے صاحبزادے کو بالی وڈ پسند نہیں وہ کہیں اور کیریئر بنانے کے خواہشمند ہیں۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان کو بالی وڈ کی خوبصورت اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جبکہ ان کے بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر خان بھی کسی سیلیبریٹی سے کم حیثیت نہیں رکھتے۔
سیف نے اپنے بڑے بیٹے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں آگے کیا کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ چار سالہ تیمور کو بالی وڈ میں ذرا سی بھی دلچسپی نہیں بلکہ اس کے مقابلے میں وہ اسپورٹس اور میوز کے دلدادہ ہیں۔
چھوٹے نواب کے مطابق اس وقت تیمور کی سوچ یہ ہے کہ وہ خاندانی روایت سے ہٹ کر کسی اور میدان میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں مطلب انھیں میوزک اور کھیلوں سے لگاؤ ہے۔
انھوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تیمور لیڈ گٹارسٹ اور ایک فٹبالر بننا چاہتے ہیں جبکہ وہ فٹبال پلیئر بننے کے لیے ارجنٹائن جانے کے بھی خواہشمند ہیں۔
خیال رہے کہ سیف علی خان اپنی نئی فلم ’دیوارا‘ میں این ٹی آر جونیئر اور جھانوی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ وہ آخری بار 2023 میں فلم ’آدی پُرش‘ میں نظر آئے تھے۔