لاہور: پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
ویڈیو میں علی ظفر کہتے کہ ’کھل کے کھیل پیارے کب تک تو ڈرے گا۔‘
اینتھم کے آگے کے بول آئمہ بیگ بتاتی ہیں جو کچھ یوں ہیں ’دل میں آیا جو ہے وہ کب تو کرے گا۔‘
Khul Ke Khel Pyaray… ✈️
Who’s excited for the HBL PSL 9 Official Anthem launching soon!? #HBLPSL9 #KhulKeKhel pic.twitter.com/kulTWEiaoV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 10, 2024
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کا ترانہ جلد ریلیز کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اینتھم کے ٹیزر کو پسند کیا جارہا ہے اور اس کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے۔
Khul Ke Khel Pyaare Kab Tab Yun Dare Ga ?
Dil Mein Aaya hai jo, voh kab tu kare ga ? #HBLPSL #HBLPSL9 #anthem #comingsoon pic.twitter.com/eH3GgYqLmk
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 10, 2024
یاد رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا۔