کراچی میں الیکشن سے ایک روز قبل گلشن اقبال میں ہونے والا دھماکا خودکش حملہ قرار دے دیا گیا۔
گلشن اقبال حاجی لیموں گوٹھ دھماکےکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں ہلاک حملہ آور اور نامعلوم سہولت کاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
- Advertisement -
مقدمہ متن کے مطابق فاروق رحمان نے نامعلوم سہولتکاروں کی ایما پرخودکش حملہ کیا جس میں ہونے والا جانی نقصان قتل اور دہشتگردی کی حد کو پہنچتا ہے، تفتیش کالعدم علیحدگی پسندجماعتوں کیلئے بنایا گیا سی ٹی ڈی سیل کرےگا۔
واضح رہے کہ دھماکے میں 3 افرادجاں بحق ہوئے تھے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔