جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

’اسرائیل کی بمباری میں مزید یرغمالی مارے گئے‘

اشتہار

حیرت انگیز

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں دو اسرائیلی اسیران مارے گئے۔

حماس کے مسلح ونگ قسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں دو اسرائیلی اسیران ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

بریگیڈز نے مزید کہا کہ اسیروں کے حالات مناسب علاج کی فراہمی میں ناکامی کی وجہ سے مزید خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ مسلح گروپ اسرائیل کو زخمی اسیروں کی زندگیوں کا مکمل ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی جارحیت قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات کو ہوا میں اڑا دے گی۔

حماس کے زیرانتظام الاقصیٰ ٹیلی ویژن چینل نے فلسطینی گروپ کے ایک سینئر رہنما کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ رفح میں اسرائیل کی کوئی بھی زمینی کارروائی قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کو "اڑا دے گی”۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں