چنیوٹ : الیکشن میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے مزید تین آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل ہوگئے، جس میں تیمورلالی ،ذوالفقارشاہ اور ثاقب چڈھر شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ ضلع بھر کے کامیاب ہونے والے تینوں آزادامیدوار ن لیگ میں شامل ہوگئے، پنجاب اسمبلی کی نشست پر پی پی 94 سے تیمورلالی ، پی پی چھیانوے سے ذوالفقارشاہ اور پی پی ستانوے سے آزاد رکن ثاقب چڈھر شامل ہوئے۔
محمد ثاقب نے پی پی۔ 97 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 42 ہزار959ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
Keep on counting!
independent candidates are placing their trust in PML-N pic.twitter.com/XgxajpI7RN
— PMLN (@pmln_org) February 11, 2024
یاد رہے این اے 121 لاہور سےروحیل اصغر کو شکست دینے والے وسیم قادر نے مریم نوازسے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
نو منتخب رکن قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ حلقے کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے (ن) لیگ میں شامل ہو رہا ہوں، جس پر مریم نواز نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم اور مبارکباد پیش کی۔
اس سے قبل حلقہ این اے 54 راولپنڈی سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
بیرسٹر عقیل نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ یہ نشست نواز شریف کی امانت تھی جو پارٹی کو تحفے میں دے دی، یہ نشست نواز شریف کی تھی اور آئندہ بھی رہے گی، سب شیروں کو (ن) لیگ کی فتح مبارک ہو۔