بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے مختصر اعلان میں انہوں نے کہا کہ بھرپو کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا انتخابات میں ناکامی کوقبول کرکے استعفیٰ دیتا ہوں۔

جماعت اسلامی نے شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔ شوریٰ کے اجلاس میں میں استعفےکے بعدکی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

- Advertisement -

جماعت اسلامی کے نئے امیر کیلئے انتخابی مراحل 31مارچ تک مکمل کئےجائیں گے۔ جماعت اسلامی کےنئے امیر کیلئے لیاقت بلوچ ،سراج الحق، حافظ نعیم کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

اس وقت امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی دوسری مدت امارت مکمل کررہے تھے۔

امیر جماعت  کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ2024 تک مکمل کیے جائیں گے جبکہ ماہ اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے۔جس کے بعد نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی تقریب میں حلف امارت لیں گے۔جماعت اسلامی پاکستان کا الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جو پانچ افراد پر مشتمل ہے جن کا انتخاب مرکزی مجلس شوریٰ کرتی ہے جس کے صدر راشد نسیم اور دیگر منتخب اراکین میں بلال قدرت بٹ،سردار ظفر حسین،ڈاکٹر عطاء الرحمن اور انجینئیر اخلاق احمد شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں