عام طور پر وزن میں کمی کرنا بہت جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے لاکھ کوششوں کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن کیا چند خالص مشروبات اور اسموتھیز کا استعمال جسمانی وزن میں نمایاں کمی لاسکتا ہے؟۔
اسموتھیز فائبر سمیت پھلوں اور دیگر مرکبات کو ملا کر بنائی جاتی ہیں یہ بنانے میں بھی آسان ہیں، ان کی افادیت اس بات پر منحصر ہے کہ ان میں ایسے کون سے اجزاء استعمال کیے گئے ہیں جن میں فائبر کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔
اس بات کا غالب گمان ہے کہ اسموتھیز کا استعمال جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا فائبر سے بھرپور پھلوں کا خالص جوس یا اسموتھیز واقعی وزن کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں؟
اس حوالے سے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ’اسموتھی‘ ایک صحت بخش مشروب ہے، اس میں موجود اجزاء پر منحصر ہے کہ کیلوریز سے لے کر فائبر تک اس میں تمام غذائیت ہوسکتی ہے یا نہیں؟۔
ماہرین کے مطابق اگر اسموتھی کم کیلوریز اور زیادہ فائبر والے پھلوں اور اجزاء کا مرکب ہے تو یہ وزن کم کرنے والے مشروب کے طور پر ایک بہترین اور ذائقہ دار اضافہ ہوسکتا ہے۔
اسموتھی مختلف قسم کے غذائی اجزاء جیسے پھلوں، پتوں والی سبزیوں اور پروٹین کے ذرائع جیسے دہی یا مکھن سے بنایا جاسکتا ہے۔ یہ اجزاء ضروری وٹامنز، معدنیات اور فائبر فراہم کرتے ہیں جبکہ کیلوریز کے مواد کو نسبتاً کم رکھا جاتا ہے۔
اپنی اسموتھیز میں مختلف رنگ برنگے پھلوں اور سبزیوں کو شامل کرنا اس بات کو یقینی بنا سکتا ہے کہ آپ کو غذائی اجزاء کا اچھا مرکب مل رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموتھیز وزن میں کمی کا بہترین ذریعہ بن سکتی ہیں لیکن ایسا تب ممکن ہے جب اسے مکمل غذائی اجزاء کے ساتھ تیار کیا جائے اور اعتدال میں استعمال کیا جائے۔
اسموتھیز آپ کی روزمرہ کی ہائیڈریشن کی ضروریات کو پورا کرسکتی ہیں، خاص طور پر جب پانی، ناریل کا پانی، یا بغیر میٹھے پودوں پر مبنی دودھ کو بیس کے طور پر استعمال کریں۔ یہ عمل جسمانی افعال کو بہتر بنا کر اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد کر کے وزن میں کمی کی کوششوں میں مدد کرسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ اسموتھیز وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں، لیکن اس کے لیے چند باتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ پہلی یہ کہ اپنی اسموتھیز کے مجموعی کیلوری کے مواد کو ذہن میں رکھیں، خاص طور پر اگر آپ زیادہ کیلوریز والے اجزاء جیسے میٹھے، زیادہ مقدار میں نٹ بٹر، یا زیادہ چینی والے پھل شامل کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم کرنے کے لیے پروٹین اور صحت مند چکنائیوں کو شامل کرکے اپنی اسموتھیز میں میکرونیوٹرینٹس کے توازن پر غور کریں۔
مزید یہ بات بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے مختلف اقسام کی خوراک کا اعتدال سے استعمال، باقاعدہ ورزش اور طرز زندگی کی مجموعی تبدیلیاں شامل ہیں۔