کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور کو اگلا وزیر اعلیٰ بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد کردہ آزاد امیدواروں نے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل کرلی ہیں اور پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور متوقع طور پر اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا علی امین گنڈا پور کے پی کے اگلے وزیراعلی بن پائی گے؟ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں تفصیلی گفتگو کی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کہنا تھا کہ کیوں نہیں بنیں گے، انہوں نے پارٹی کے مشکل حالات میں کام کیا ہے اور وہ ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ کے پی کی وزارت اعلیٰ کیلئے امین علی گنڈا پور ایک مضبوط امیدوار ہیں اور وہ صوبے کو بہتر انداز میں چلائیں گے۔