بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تحریک انصاف سے حکومتی اتحاد پر جماعت اسلامی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل ہونے سے متعلق جماعت اسلامی کا مؤقف سامنے آگیا۔

ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ گوہر علی ، علی امین گنڈاپور نے رابطہ کیا ہے جب کہ اعظم سواتی بھی لیاقت بلوچ سے رابطے میں رہے، اتحاد سےمتعلق ابھی واضح نہیں اور نہ ٹی او آرز تشکیل دیئےگئے ایک دو روز میں صورتحال واضح ہوجائےگی۔

ترجمان نے کہا کہ رابطوں کا عمل کافی عرصے سے چل رہاہے ،حتمی ملاقات ہوناباقی ہے ابتدائی گفتگو میں پی ٹی آئی نے اتحاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس پر جماعت اسلامی نے مثبت جواب دیا کہ اتحاد کی تجویز پر سوچا جاسکتا ہے یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی طرف سے سامنے آیا ہے ابھی حتمی مراحل طے ہونےہیں۔

پاکستان تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں کس جماعت کے ساتھ اتحاد کرے گی؟ اعلان ہوگیا

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے اصولی طورپر مثبت جواب دیا ہے ایک دو روز میں معاملات تفصیلات کیساتھ ہونگے تو آگاہ کیا جائے گا، کل پی ٹی آئی قیادت کا جماعت اسلامی سےرابطہ ہوا تھا ہم نےاس پر کمیٹی تشکیل دی تھی جس سےرابطہ کیا گیا، لیاقت بلوچ نےکہا ہے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں