کراچی: پی آئی اے نے عراق جانے والے زائرین کیلئےخصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے نجف خصوصی پروازیں 23 فروری سے چلائی جائیں گی، نجف کی پروازوں کیلئے ایئربس 320 طیارے استعمال کیےجائیں گے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے عراق جانے والے زائرین کے لیے ہر سال خصوصی پروازیں چلاتا ہے جس میں زائرین کو مزید سفری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔