اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

بھارتی گلوکارہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی گلوکارہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، ان کی لاش رہائش گاہ کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

گلوکارہ وجئے لکشمی عرف ملیکا راجپوت نے خودکشی کرلی۔ منگل کو 35 سالہ گلوکارہ اتر پردیش میں واقع اپنے مکان میں وہ مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ان کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملیکا کی والدہ سمترا سنگھ نے بتایا کہ وہ لاعلم ہیں کہ گلوکارہ نے کب یہ اقدام کیا۔ کمرہ کا دروازہ بند تھا مگر لائٹ جل رہی تھی۔ ہم نے تین چکر لگائے لیکن دروازہ نہ کھول سکے۔ کھڑکی سے جھانکا تو وہ کھڑی ہوئی تھی۔

- Advertisement -

تاہم دروازہ کھٹکھٹانے پر جب اس نے کوئی جواب نہیں دیا تو دروازہ توڑ دیا، سامنے گلوکارہ کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

بھاتی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ اس واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کوتوالی پولیس اسٹیشن کے انچارج شری رام پانڈے کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ریوالور رانی میں ملیکا راجپوت کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ سائی کبیر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں پیوش مشرا، ذاکر حسین اور پنکج سرسوت کے ساتھ ویر داس بھی شامل تھے۔

ملیکا شان کی میوزک ویڈیو ‘‘یارا تجھے’’ کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ وہ تربیت یافتہ کتھک ڈانسر بھی تھیں۔ انھوں نے 2016 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن دو سال کے اندر ہی پارٹی چھوڑ دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں