اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

روسی بزنس ٹائیکون نے بریڈ پٹ کے ساتھ بدمعاشی کیوں کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ کے ساتھ روسی بزنس ٹائیکون یوری شیفلر نے بدمعاشی کیوں کی اور انھیں دھمکی کیوں دی وجہ سامنے آگئی۔

بریڈ پٹ کا اپنے روسی کاروباری حریف کے ساتھ جھگڑا اس وقت شدت اختیار کرگیا ہے۔ ’ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘ کے اداکار اور روسی سیٹھ کے درمیان ایک پراپرٹی کی وجہ سے لڑائی زور پکڑ چکی ہے جبکہ اداکار نے ان پر ’غنڈہ گردی‘ کا الزام عائد کیا ہے۔

60 سالہ ہالی ووڈ اسٹار اور ووڈکا (شراب) کے کاروبار سے منسلک بزنس ٹائیکون یوری شیفلر کے درمیان فرانس کے جنوب میں واقع ’چیٹو میراول‘ نامی پراپرٹی پر تنازع چل رہاہے، اس ولا میں ایک انگور کا باغ بھی ہے جو اس سے قبل بریڈ پٹ اور انکی سابقہ بیوی انجلینا جولی کی مشترکہ ملکیت تھا۔

ہالی ووڈ کے سابق جوڑے نے 2008 میں یہ جائیداد 28.4 ملین ڈالر میں خریدی تھی۔ فرانسیسی ولا میں 2014 میں دونوں کی شادی بھی ہوئی تھی۔

تاہم، 1300 ایکڑ پر محیط اس عظیم الشان جائیداد پر اب بریڈ پٹ اور یوری شیفلر کے درمیان قانونی جنگ چھڑ چکی ہے۔

بریڈ پٹ اور روسی ٹائیکون یوری شیفلر کے درمیان یہ لڑائی کیوں شروع ہوئی؟ اطلاعات کے مطابق جب 60 سالہ بریڈ پٹ نے انجیلینا کی جانب سے اپنا حصہ بیچنے کے بعد اس پراپرٹی کی لین دین کے معاملے میں تعاون سے انکار کیا تو روسی تاجر نے انھیں ’آخرکار دھمکی‘ دے ڈالی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی قانونی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ شیفلر بار بار پٹ کو دھمکا رہے۔ وہ چاہتے تھے کہ انجلینا کی ملکیت نوول کا حصہ حاصل کرنے کے بعد وہ بریٹ کے ساتھ مل کر مزید کوئی آگے کی راہ نکالیں۔

واضح رہے کہ بریڈ پٹ نے فروری 2022 میں انجلینا جولی پر مقدمہ کیا تھا جب انھو نے اس پراپرٹی میں اپنا 50 فیصد حصہ نوول کو بیچ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں