اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سعودی کابینہ کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی کابینہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ ڈیجیٹل صنعت میں تعاون کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل صنعت کے حوالے سے وزارت اتصالات و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہندوستان کے متعلقہ ادارے کے ساتھ تعاون کی یاد داشت کی منظوری دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں دیگر کابینہ نے متعدد ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور اور کئی اہم فیصلے کیے۔

- Advertisement -

کابینہ نے دہشت گردی کی روک تھام اور اس کی فنڈنگ روکنے کے لیے سعودی پبلک پراسیکیوشن اور انڈونیشیا کے ساتھ ہونے والے تعاون معاہدے کی بھی منظوری دی۔

اجلاس کے شرکا نے غزہ کی صورتحال پر ہونے والے مشاورتی اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے جنگ بندی پر زور دیا اور غزہ میں انسانی امداد کے لیے محفوظ راہداریاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

کابینہ نے بحران کے مستقل حل کے لیے دو ریاستوں کے فارمولے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1967 کی سرحد بندی کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہونا چاہیے۔

اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور وصول ہونے والے پیغامات اور گزشتہ دنوں سعودی عرب اور بحرین کونسل کے درمیان ہونے والے اجلاس کے نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں