سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے غیرقانونی پرسنل لون ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے مزید 8 غیرقانونی قرض ایپس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ غیرقانونی اپیس سوشل میڈیا اور ای میلز کے ذریعے تشہیرکر رہی تھیں۔
ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ اب تک 132 غیرقانونی ایپس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔ غیرقانونی قرض ایپس صارفین کیلئے کئی مسائل پیدا کرتی ہیں۔
سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے کہا ہے کہ غیرقانونی ایپس ذاتی معلومات اور مالیاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہیں۔
ادارے نے کہا کہ قرض ایپس صارفین کی ذاتی معلومات سے بلیک میل کرتی ہیں۔ صارفین کسی لنکس سے قرض ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔