منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے پر سعود شکیل نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سے سرفراز احمد کو ہٹائے جانے پر سعود شکیل کا ردعمل آگیا۔

پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان سعود شکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو ہٹانے یا بنانے کا فیصلہ فرنچائز مالکان کا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سینئر ہیں اور ہمارے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں، ان کا ٹیم میں کردار پہلے جیسا ہی رہے گا۔

- Advertisement -

سعود شکیل نے کہا کہ کپتان رائلی روسو دنیا بھر میں لیگز کھیلتے ہیں انہیں اندازہ ہے کہ ٹیم کو کیسے ساتھ لے کر چلنا ہے، وہ اچھا کمبی نیشن بنائیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان نے کہا کہ محمد عامر ورلڈ کلاس بولر ہیں، ان کے آنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، انہوں نے دنیا بھر کی لیگز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سعود شکیل نے کہا کہ نائب کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں ہے کوشش ہے رواں سیزن میں ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کروں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے گزشتہ روز سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹایا تھا، سرفراز کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک بار پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی تھی اور سرفراز نے آٹھ سال تک گلیڈی ایٹرز کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں