بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شادی کی سالگرہ، رابعہ کلثوم نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ رابعہ کلثوم نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر و اداکار ریحان ناظم کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رابعہ کلثوم نے شوہر و اداکار ریحان ناظم کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

رابعہ کلثوم نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آٹھ سال پہلے ہم نے دو جادوئی الفاظ ’قبول ہے‘ کہے تھے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم نے بھی رابعہ کلثوم کی تصاویر کی تعریف کی۔

رابعہ کلثوم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرےت ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ رابعہ کلثوم اور ریحان ناظم ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں علی عباس، فاطمہ آفندی شامل ہیں۔

رابعہ کلثوم نے اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’نیلو‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں