نئی دہلی: اتر پردیش کی ایک عدالت نے بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ جیہ پردا کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے انکے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔
معروف اداکارہ جیہ پردا کے خلاف 2019 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کے الزام میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔
جیہ پردا سماعت کے لیے حاضر عدالت نہیں ہوئیں جس پر انہیں گرفتار کر کے اسی مہینے کی 27 تاریخ تک عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، واضح رہے کہ یہ احکامات اتر پردیش رامپور کی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی فلمساز اور نغمہ نگار جاوید اختر نے صحافیوں کو جھاڑ پلادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
معروف نغمہ نگار جاوید اختر کو پہلے صحافیوں سے انتہائی آرام اور اطمینان سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ تاہم بعدازاں وہ دوبارہ وہی بات دہرانے کے سوال پر غصے میں آگئے۔
جاوید اختر آنجہانی لتا منگیشکر کی یاد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں پر غصہ کرتے دکھائی دیے۔
ویڈیو میں جاوید اختر نے لتا منگیشکر کی گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی فنکارائیں آنجہانی لتا کی طرح سے دل سے گلوکاری نہیں کرتیں جس وجہ سے ان کی گلوکارہ میں وہ مزہ نہیں۔