پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

نئی گاڑی خریدنے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام اباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 40 لاکھ یا 1400سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھادیا ، گاڑیوں پر 25 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں مقامی سطح پرمینوفیکچررکاروں پر سیلزٹیکس بڑھانےکی منظوری دے دی گئی۔

ای سی سی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ 40لاکھ مالیت یا 1400سی سی کی گاڑیوں پر اب25فیصدتک سیلز ٹیکس عائد ہوگا، جس سے ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملے گا۔

40لاکھ مالیت یا 1400سی سی گاڑیوں پر عائد سیلزٹیکس کوآئندہ بجٹ میں بھی عائد کیا جائے گا ، 1400سی سی گاڑی پر25فیصدسیلزٹیکس عائدہونےسے قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

اجلاس میں کھاد کارخانوں کے لیے گیس کی مساوی قیمت کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مسابقتی کمیشن کھادکی قیمتوں میں گٹھ جوڑکی تحقیقات کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں