بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں شیر کے ساتھ تصویر بنوانے کا جنون شہری کو موت کے منہ میں لے گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تروپتی چڑیا گھر میں شہری خون خوار شیر کے ساتھ تصویر بنوانے کیلیے اس کے پنجرے میں کود گیا تاہم اس سے قبل انتظامیہ نے اسے متعدد بار خبردار کیا تھا۔
چڑیا گھر انتظامہ کے مطابق شہری کی شناخت 38 سالہ پرہلاد گجر کے نام سے ہوئی جو ریاست راجستھان کا رہائشی تھا اور چڑیا گھر میں اکیلا داخل ہوا تھا۔
پرہلاد گجر 25 فٹ لمبا جنگلا پھلانگ کر جیسے ہی پنجرے میں داخل ہوا تو خون خوار شیر نے اسے دبوچ لیا اور پوری طاوقت سے حملہ کرتا رہا۔
شیر نے پرہلاد گجر کی لاش کو بُری طرح متاثر کیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے لاش کو پنجرے سے نکال کر پولیس کو طلب کیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا جس کی رپورٹ میں تعین ہو سکے گا کہ آیا پنجرے میں داخل ہونے سے قبل پرہلاد گجر نشے کی حالت میں تھا یا نہیں۔