جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کویت کے امیر نے پارلیمان کو تحلیل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے پارلیمان کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت سٹی سے جاری شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ پالیمان کی تحلیل کا فیصلہ اراکین کے جارحانہ اور بے قابو بیانات کے باعث کیا گیا۔

حزب اختلاف کے ایک رکن نے کویتی پارلیمنٹ میں امیر کویت کے خطاب پر تنقید کی تھی۔ اسپیکر کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ امیر کویت پر تنقید کرنے والے رکن کی تقریر حذف کی جائے۔

یاد رہے کہ کویت کے قوانین امیر کویت پر تنقید کی اجازت نہیں دیتے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کویتی پارلیمنٹ کے 44 ارکان کی جانب سے تنقیدی تقریر حذف کرنے کی مخالفت کی گئی، تنقیدی تقریر حذف نہ کرنے کے خلاف حکومتی اراکین کی جانب سے بدھ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی معیاد 6 ماہ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا، فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کے ویزے پر پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی، جس میں سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی معیاد 6 ماہ ہونا لازمی قرار دیا ہے۔

کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ

فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کے ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافروں پر ہوگا، اس حوالے سے سعوی ایوی ایشن کی جانب سے تمام ائیرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

جس کے بعد ائیرلائنزانتظامیہ نے ٹریول ایجنسیوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کے حقوق اور تحفظ کیلئے قوانین بنائے گئے تھے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایئرلائن پر بھاری جرمانے ہوں گے اور مسافروں کو بھی ادائیگیاں کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں