بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

روسی صدر نے اپنے شہریوں سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے شہریوں سے زیادہ بچے پیدا کرنے کے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں ترقی کرنا ہے تو زیادہ بچے پیدا کریں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورالز کے علاقے میں ایک ٹینک فیکٹری کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے اگر روس کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو روسی شہریوں کو تین یا اس سے زیادہ پیدا کرنے چاہئیں ورنہ قوم کی نسلی بقا کی خاطر کم از کم دو بچے تو ضرور پیدا کرنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہر خاندان صرف ایک بچہ پیدا کرتا ہے تو آبادی کم ہوتی جائے گی۔ اگر روس کو اپنی شناخت محفوظ رکھنا ہے تو اس کے لیے ہر خاندان کم از کم تین بچے پیدا کرے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سوویت یونین کے انہدام کے بعد روس کو دو دہائیوں تک آبادی میں بتدریج کمی کا سامنا کرنا پڑا، جو شراب نوشی جیسے دائمی مسائل کی وجہ سے بڑھ گیا۔

ریاستی شماریات بیورو کے اندازے کے مطابق، 2023 کے آغاز میں آبادی 146.4 ملین تھی، جو 20 سال پہلے تقریباً 149 ملین سے کم تاہم 2007 اور 2012 کے درمیان تقریباً 143 ملین کی کم ترین سطح سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب تقریباً دو سال قبل یوکرین میں جنگ شروع کرنے کے بعد سے روس کو بھاری لیکن نامعلوم جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ لاکھوں لوگ اس تنازع کی مخالفت یا لڑائی کے لیے بلائے جانے کے خوف سے ملک چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں