اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی ، مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ، سیکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پر مریم نوازکوسیکیورٹی فراہم کر دی گئی، پولیس نے بتایا کہ مریم نواز کے ساتھ پولیس کے چاراسکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا ہے۔

مریم نوازکودوبلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں، مریم نواز کو وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی ہے جبکہ جاتی امرا پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے۔

- Advertisement -

خیال رہے ن لیگ کی جانب سے مریم نوازکو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں