ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ اور امل موومنٹ کے 6 اراکین جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

جمعے کی صبح جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں حزب اللہ اور امل موومنٹ کے 6 اراکین جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے قنطرہ، دیر سریان اور وادی سالوکی کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

قصیبہ قصبے سے محمد حسین سعید اور قصبہ الشرقیہ کے قاسم نزار بیرو اور قنطرہ میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران امل موومنٹ کے تین ارکان جبشیت قصبے سے تعلق رکھنے والے علی حسن عیسیٰ جان کی بازی ہار گئے۔

- Advertisement -

حزب اللہ نے اپنے دو ارکان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا جن میں دیر قانون النھر کے قصبے سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ خدر قاصر اور جنوبی لبنان کے قصبے صربین سے محمد علی درویش شامل ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شمال میں داخلی محاذ نے اسرائیلی فوج کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد اور حزب اللہ کی جانب سے ردعمل کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے شمالی سرحد پر سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی رات ہم نے قنطرہ گاؤں میں حزب اللہ تنظیم سے تعلق رکھنے والی ایک فوجی عمارت اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

دو روز قبل حزب اللہ نے نبطیہ اور السوانہ شہروں میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے قتلِ عام کے جواب میں جمعرات کی نصف شب کریات شمونہ کی بیرکوں کو فلق-1 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

سول ڈیفنس کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ بدھ کی شام نبطیہ میں اسرائیلی ڈرون سے جزوی طور پر تباہ ہونے والی عمارت کے مقام پر ریسکیو کی کارروائیوں کے بعد انہوں نے مجموعی طور پر 11 شہریوں کی لاشوں کو نکالا جبکہ دو زخمیوں کو نبطیہ گورنمنٹ ہسپتال منتقل کیا۔

غزہ میں فلسطینیوں کیلئے امدادی ٹرکوں کی فوری ضرورت ہے، اقوام متحدہ

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے نبطیہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن شہریوں کو قتل کرنے میں بہت آگے نکل چکا ہے۔ قتل عام کا جواب یہ ہونا چاہیے کہ کارروائی جاری رکھی جائے اور اس میں مزید اضافہ کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں