اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

تصدیق نہیں کرسکتا لیکن اطلاعات ہیں لیاقت چٹھہ ذہنی طور پر بیمار ہیں، رانا ثنا اللہ کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہن ہے کہ تصدیق نہیں کرسکتا لیکن اطلاعات ہیں لیاقت چٹھہ ذہنی طور پر بیمار ہیں، شاید ان کا پہلے سےعلاج چل رہا تھا، سب سے پہلے لیاقت چٹھہ کی ذہنی صحت کامعائنہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے اعتراف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے لیاقت چٹھہ کی ذہنی حالت خراب ہے، سب سے پہلے لیاقت چٹھہ کا اسپتال میں معائنہ کرایاجائے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ٹریبونل میں تحقیقات کے بعد الیکشن میں دھاندلی ثابت ہوگی، ن لیگ میں اکثریت کی رائے ہے وفاق میں حکومت نہیں لینی چاہیے، ہمیں کسی صورت یہ مصیبت اپنے گلے نہیں لٹکانی چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ جس آدمی نے خودکشی کی کوشش کی وہ ذہنی دباؤکاشکارہے، بدقسمتی ہے کمشنر راولپنڈی نے ایسی گفتگو کی، سب سے پہلے کمشنرراولپنڈی علی چٹھہ کو کسی اسپتال میں جمع کرانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں کثرت رائے پائی جاتی ہے وفاق میں حکومت نہیں لینی چاہیے ، نواز شریف نےابھی ان آراء تعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، یہ رائے کمشنرعلی چٹھہ کے بیان کے بعد کی نہیں ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ایسی گفتگوالیکشن کومتنازع بنانےکی کوشش ہے، کمشنرراولپنڈی کےانکشافات کم اورالزامات زیادہ ہیں، اتنی لیڈکاالزام الیکشن ہارنےوالوں نےبھی نہیں لگایا۔

انھوں نے کمشنر راولپنڈی کے خودکشی کے بیان پر کہا کہ خودکشی وہی لوگ کرتےہیں جوذہنی طورپرڈسٹرب ہوتے ہیں، آئین وقانون میں چوک پرلٹکانےکی کوئی سزانہیں، لیاقت چٹھہ کوحفاظت میں لیکرذہنی صحت کامعائنہ ہونا چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے سوال کیا کہ یہ کیاکوئی پہلاالیکشن ہےجس میں دھاندلی کاالزام لگا؟ دھاندلی الزامات کی قانونی طور پر تحقیقات ہونی چاہئیں، کبھی یہ نہیں کہا کہ الیکشن میں دھاندلی الزامات کی انکوائری نہ ہو، فیصل آباد میں الیکشن لڑا اور ہارےہیں،مجھےتوکوئی دھاندلی نہیں نظرآئی۔

حکومت بنانے کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کیلئےفی الحال ہمارے پاس نمبرزنہیں، جن کے پاس حکومت سازی کیلئےنمبرزہیں ہیں وہ کوشش کریں ، اگر حکومت سازی کی کوشش کوئی نہ کرے تو کیا ملک یہاں پرروک دیا جائے؟

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میرے یا میرے مخالف کے حق میں ملک نہیں روکا جاسکتاہے، 10،15 ہزار لوگوں کا جھگڑا، کیا 24 کروڑ لوگ ابھی رک جائیں، ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہے، کوئی پارٹی آئین وقانون کے مطابق ریاست کی بہتری کیلئے تعاون کرے گی توحکومت بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں