15.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

قوم کو کمشنر راولپنڈی کے بیان سے متعلق سچ و جھوٹ سے آگاہ کیا جائے: پیپلز پارٹی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے بیان پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کا کہنا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، نئی حکومت بننے جارہی ہے، کمشنر راولپنڈی نے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے بیان کی تحقیقات کی جائے، پیپلزپارٹی کو الیکشن کے حوالے سے تحفظات ہیں ہم اس حوالے سے حقائق جمع کررہے ہیں۔

- Advertisement -

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت کمشنر راولپنڈی کے بیان کی فوری تحقیقات کرائے اور قوم کو اس بیان کے بارے میں سچ اور جھوٹ سے آگاہ کیا جائے۔

راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، کمشنر

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے الیکشن 2024 کے نتائج میں بدترین دھاندلی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، انھوں نے الزام لگایا کہ دھاندلی میں چیف الیکشن کمشنر بھی ملوث ہیں، اور اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جا رہی ہیں۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا ’’میں الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا، عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں، ہم نے جعلی مہریں لگا کر 70،70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں بدلا، اس کام میں چیف الیکشن کمشنر بھی ملوث ہیں، میں ماتحت افسران سے معذرت چاہتا ہوں کہ انھیں میں نے غلط کام کے لیے کہا۔‘‘

اس دھماکا خیز پریس کانفرنس کے بعد کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو سی پی او نے گرفتار کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں