منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی معروف اداکارہ انتقال کر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’دنگل‘ کی معروف چائلڈ اداکارہ سہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان کی فلم دنگل میں نوجوان ببیتا پھوگٹ کا کردار ادا کرنے والی چائلڈ اداکارہ سہانی بھٹناگر بیماری کے باعث انتقال کر گئیں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے عامر خان پروڈکشن ہاؤس نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سہانی بھٹناگر کو کچھ عرصہ قبل ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا جس کے علاج کے لیے انہوں نے دوائیاں لی تھیں، ان دوائیوں نے اداکارہ کی صحت پر منفی اثر ڈالا جس کے بعد ان کے پورے جسم میں پانی جمع ہونے لگا تھا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سہانی کو تشویشناک حالت میں دہلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور آج صبح چل بسیں۔

عامر خان کی پروڈکشن نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہمیں اپنی سوہانی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، ہماری دلی تعزیت ان کی والدہ پوجا جی اور پورے خاندان کے ساتھ ہے۔

عامر خان پروڈکشن ہاؤس نے لکھا کہ ’ دنگل سہانی کے بغیر ادھوری ہوتی، سہانی ایک باصلاصحیت اداکارہ تھی، سہانی تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہو گی‘۔

واضح رہے کہ دنگل 23 دسمبر 2016 کو ریلیز کی گئی تھی جس میں سہانی نے عامر خان کی چھوٹی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار نبھایا تھا، ببیتا کماری کی جوانی کا کردار اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں