منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

دوتہائی اکثریت ہے عمرایوب وزیراعظم بنیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر نے کہا ہے کہ ہماری دوتہائی اکثریت ہے امید ہے عمرایوب وزیراعظم بنیں گے۔

جےیوآئی شیرانی گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسدقیصر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات کر رہے جن کو انتخابات پر تحفظات ہیں بلوچستان، سندھ، کےپی میں بڑے احتجاج ہو رہے ہیں ہم کراچی بھی جائیں گےاور کوئٹہ میں بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اسدقیصر نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد واضح ہو گیا کہ بڑی دھاندلی ہوئی ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے فارم45 کے مطابق مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور کمشنر راولپنڈی کے الزامات و انکشافات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو اختیار نہیں کہ بند کمرے میں فیصلےکرے عوام جس کومینڈیٹ دیتےہیں اس کا اختیار ہے کہ وہ فیصلےکرے، فارم 45 کے مطابق ہماری دوتہائی اکثریت بنتی ہے تمام فیصلے آئین وقانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ عمرایوب پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں اس وقت پاکستان تحریک انصاف سب سےبڑی جماعت ہے ہمارے مینڈیٹ کو چرا کر کوئی حکومت بنائےگا تو وہ جعلی مینڈیٹ ہو گا اور جعلی مینڈیٹ والی حکومت ملک کےمسائل حل نہیں کرسکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں