منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

حکومت سازی کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت سازی کیلئے نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں ڈیڈلاک برقرار ہے اور مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا ہے۔

شہراقتدار میں سینیٹر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر شروع ہونے والی بات چیت میں کچھ دیر کا وقفہ کیا گیا تو  پیپلزپارٹی کا وفد قیادت سے مشاورت کے لیے زرداری ہاؤس روانہ ہوا۔

وقفہ طویل ہوتا چلا گیا اور مشاورت کے دوسرے راؤنڈ کیلئے وفد واپس نہ آیا اور پھر مذاکرات منگل تک کیلئے مؤخرہوگئے۔

- Advertisement -

دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کی بات چیت آج دوبارہ ہوگی۔

رہنما نون لیگ اعظم نذیرتارڑ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں بتایا کہ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے آج صبح دوبارہ نشست ہوگی کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت پر کچھ چیزیں پہلے سے طےشدہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں