اسلام اباد : ایم کیوایم نے حکومت میں شمولیت کے لیے ن لیگ سے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان اور ن لیگی وفود کی اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی۔
اس حوالے سے ترجمان ایم کیوایم کی جانب سے بتایا گیا کہ بلدیاتی نظام سے متعلق آئینی ترمیم کے مطالبے پر بات چیت ہوئی جبکہ آئینی ترمیم پرعملدرآمدکی مدت اورطریقہ کارکے علاوہ درپیش چیلنجز سے نمٹنےکیلئےمشترکہ حکمت عملی ودیگرامورپرغور کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں شہری سندھ کے مسائل سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، ایم کیوایم نے حکومت میں شمولیت کے لیے تین نکاتی آئینی ترمیم پرحمایت مانگ لی ہے۔
ایم کیوایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل اور بحرانوں سے نکالنا سب کی ذمہ داری ہے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت سازی کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔