جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

کوہلی ڈیپ فیک ویڈیو میں کیا کرتے نظرآرہے ہیں؟ مداح حیران

اشتہار

حیرت انگیز

معروف کرکٹر ویرات کوہلی بھی ڈیپ فیک کرائم کا شکار ہوگئے، جعلسازی سے بنائی گئی ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہونے والی تازہ ترین مشہور شخصیت ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک غیرقانونی بیٹنگ ایپ کو فروغ دیا گیا ہے۔

کوہلی کے ڈیپ فیک اشتہار کو بنانے کے لیے ماضی کی ان کی کچھ ویڈیوز سے ان کی نکالی گئی فوٹیج کو استعمال کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اے آئی کی مدد سے تیار کردہ ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کوہلی کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ انھوں نے بیٹنگ ایپ کے ذریعے کم سرمایہ کاری پر زیادہ منافع کمایا۔

اشتہار کو مزید معتبر بنانے کے لیے ایک مشہور نیوز اینکر کی فوٹیج بھی اشتہار میں شامل کی گئی ہے۔ اشتہار میں ایسا منظر دکھایا گیا ہے جیسے کوہلی ایک لائیو نیوز شو میں موجود ہیں جہاں وہ صارفین کو بیٹنگ ایپ کے ذریعے پیسہ کمانے کا مشورہ دیتے نظر آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی طرح ویرات کوہلی کی بھی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں بیٹنگ ایپ کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے ذریعے کم وقت میں زیادہ پیسے کمانے کا جھانسا دیا جارہا ہے۔

اس جعلی ویڈیو کو دیکھ کر صارفین کافی حیرت زدہ ہیں کیونکہ اس کی صرف ویڈیو کو ہی نہیں بلکہ آوازوں کو بھی اتنی مہارت سے ایڈیٹ کیا گیا ہے کہ وہ اصل معلوم ہورہی ہیں۔

اس سے قبل بالی وڈ حسیناؤں عالیہ بھٹ، رشمیکا مندانہ اور دیگر ہیرؤن کے ساتھ ساتھ سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں