پی ایس ایل 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر 49 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں چار چوکے اور چار بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
جیمز ونس 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کپتان شان مسعود 12 اور محمد اخلاق 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے دو اور وقار سلام خیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پشاور زلمی کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، زلمی کے کپتان بابر اعظم 72 رنز بنا کر نمایا رہے جبکہ رومین پاول نے39 اور آصف علی نے 23 رنز کی اننگز کھلی۔
View this post on Instagram
دوسری جانب کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی اور میرحمزہ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈینیئل سیمز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ پشاور زلمی کو کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کرینگے، ملتان کی کنڈیشن مختلف تھیں اس لیے مشکل ہوئی۔
View this post on Instagram
واضح رے کہ پشاور زلمی اپنا پہلا میچ کوئٹی گلیڈی ایٹرز سے ہار چکی ہے جبکہ کراچی کنگز کو بھی اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔