منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

شان مسعود نے زلمی کیخلاف کامیابی کے بعد کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ملتان نے ہمارے خلاف اچھا میچ جیتا مگر ہم نے زبردست واپسی کی ہے۔

پی ایس ایل 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، فاسٹ بولر میر حمزہ کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر 49 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں چار چوکے اور چار بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا کہ میر حمزہ نے شاندار بولنگ کی، شعیب ملک نے صائم ایوب کی بڑی وکٹ حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ بولرز نے اچھی بولنگ کی جس کی وجہ سے زلمی کو کم اسکور پر محدود رکھا۔

شان مسعود نے کہا کہ انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن ہم نے ان سے سیکھا ہے، خوش قسمت ہوں کہ میرے ساتھ کئی تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں