کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پنکچر والا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پنکچر کی دکان پر کام کرنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کاشان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اس عمر 19 سال تھی اور وہ پانچ سال سے ہمارے پاس کام کررہا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس مبینہ مقابلے میں دو ڈکیتوں کو مارنے کے بعد زخمی کاشان کو بھی تھانے لے گئی اور قانونی تقاضے پورے کرنے لگی۔
پولیس نے سارا ملبہ ایمبولینس ڈرائیور پر ڈال دیا ہے جبکہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ مجھے پولیس کی جانب سے احکامات نہیں ملے تھے۔
مقتول کاشان کے ساتھیوں کے بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل چھوڑی اور دوسری طرف بھاگے، پولیس سامنے سے گولی چلا رہی تھی دکان کے اندر کاشان کو گولی لگی۔
کاشان کے دوست کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت پولیس اور ڈاکو اندھا دھند فائرنگ کررہے تھے، وہ پنکچر کی دکان پر کام کررہا تھا اس کے سینے پر گولی تو پولیس زخمی حالت میں اسے تھانے کیوں لے کر گئی وہ چور تھوڑی تھا اسے فوری اسپتال منتقل کیا جانا چاہیے تھا۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ زخمی کاشان کو تھانے لے جاکر 15 سے 20 منٹ ضائع کیے گئے وہ تھانے کے اندر تڑپتا رہا اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔