روس کے غدار پاِئلٹ میکسم کوزمینوف (Maxim Kuzminov) کو اسپین میں فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیاگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غدار روسی پائلٹ کو اسپین میں 6 گولیاں ماری گئیں جس کے بعد لاش کو ایک کار نے کچل دیا۔
برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاِئلٹ میکسم کو زمینوف روس کا ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر اغوا کرکے یوکرین لے گیا تھا اور بعد میں اسپین منتقل ہوگیا تھا۔
رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ غدار پائلٹ میکسم کوزمینوف (Maxim Kuzminov)یوکرینی خفیہ ایجنسی سے رابطے میں تھا۔
دوسری جانب فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف کیس میں روس نے کہا ہے کہ تنازعات کی اصل وجہ ’ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
عالمی عدالت انصاف میں کیس سے متعلق روس اپنے دلائل پیش کر رہا ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) اس ہفتے 52 ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیموں کے دلائل سن رہی ہے جو کہ کسی ایک عالمی عدالت کے مقدمے میں حصہ لینے والے فریقین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
15 ججوں کے پینل سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ”قبضے، آباد کاری اور الحاق”کے ساتھ ساتھ ”یروشلم کے مقدس شہر کی آبادیاتی ساخت، کردار اور حیثیت کو تبدیل کرنے”کی پالیسیوں کا جائزہ لے۔
’غزہ میں لوگ 3 ہفتوں سے جانوروں کی خوراک کھا رہے ہیں‘
روس نے پہلے کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل میں امن کا ”سب سے زیادہ قابل اعتماد”حل ہے اور اکیلے لڑنے سے سلامتی یقینی نہیں ہو گی۔