اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے اکا فیصلہ کر لیا۔

اکبر ایس بابر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کیا، اس فیصلے کو الیکشن کمیشن میں بہت جلد چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کالعدم ہو چکی ہے، سپریم کورٹ فیصلے میں بیرسٹر گوہر کو نامزد چیئرمین قرار دیا تھا، پی ٹی آئی کالعدم قیادت کا پی ٹی آئی وسائل کا استعمال غیر قانونی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی نے 3 مارچ کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 25 فروری کو ہوگی جبکہ انٹرا پارٹی الیکشن کیلیے جمع کروائے گئے نامینیشن فارم پر فیصلے 27 فروری تک ہوں گے۔

انٹرا پارٹی انتخابات کیلیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی جبکہ انتخابات کیلیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔

عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے کروائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کو الیکشن کمیشن نے کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی سے اس کا انتخابی نشان بلا واپس لے لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں