ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی جانب سے مردوں کو ہینڈ بیگ سے تشبیہ دینے پر کنگنا رناوت نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔
سوشل میڈیا پر سُپر اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی ایک ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں وہ ایک تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔
ٹوئنک کھنہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے خیال میں ہمیں مردوں کی ضرورت ہے جو ہینڈ بیگ کی طرح ہوتے ہیں، ہم اکثر پلاسٹک کی تھیلوں میں چیزیں اٹھاتے ہیں لیکن اس کے مقابلے میں ہینڈ بیگ اچھا لگتا ہے۔
View this post on Instagram
اس پر کنگنا رناوت نے سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ کون سے مراعات یافتہ لوگ ہیں جو اپنے مردوں کو پولی تھین بیگ قرار دے رہے ہیں، کیا یہ کُول (COOL) ہونے کی کوشش کر رہے ہیں؟
کنگنا رناوت نے لکھا کہ منہ میں چاندی کا چمچا لے کر پیدا ہونے والے نیپو بچے جنہیں سنہری پلیٹوں میں فلمی کیریئر دیا گیا وہ یقینی طور پر اس کے ساتھ انصاف نہیں کر سکے۔
ٹوئنکل کھنہ آنجہانی اداکار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ہیں۔